اولوں سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت: ہیول کے بعد اب ہونڈا اور چنگان بھی میدان میں
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی و اسلام آباد پر بدھ کو اچانک ہی غیض و غضب سے بھرے اولے برس پڑے جنہوں نے خاصی دیر تک سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں کو جائے پناہ لینے پر مجبور کردیا تھا لیکن ایسے میں کھلے آسمان تلے کھڑی گاڑیوں کی بے بسی دیدنی تھی جن میں سے ایک بڑی تعداد کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘
بڑے بڑے اولے کاروں سے ٹکراتے رہے اور ان کی ونڈ شیلڈز و باڈی کے مختلف حصوں کو نشانہ بناکر توڑ پھوڑ کر رکھ دیا۔ ایسے میں بدھ کو ہی ہیول کمپنی سامنے آگئی تاکہ وہ ہیول فیملی (یعنی ہیول گاڑیاں رکھنے والے افراد) کی کچھ اشک شوئی کر سکے۔ کمپنی کے اعلان کے بعد ہونڈا اور چنگان بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے بھی اہم اعلانات کردیے۔
یاد رہے کہ ہیول نے گاڑیوں کی ونڈ اسکرین و کچھ دیگر نقصان کی مرمت کر کے دینے پر 40 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔
اب چنگان کمپنی بھی میدان میں اتر آئی ہے تاکہ اس کی گاڑیاں جن افراد کے پاس ہیں ان کا نقصان کچھ کم کیا جاسکے۔
مزید پڑھیے: شدید ژالہ باری کے بعد عمر گل کی گھر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو وائرل
چنگان پاکستان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں چنگان اور دیپال گاڑیوں کے مالکان کو پیشکش کی ہے کہ ژالہ باری سے متعلق تمام مرمتوں پر آنے والے لیبر چارجز پر ان کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی کو حالیہ طوفان میں نقصان پہنچا ہے تو آپ کسی بھی مجاز ڈیلر کے پاس جا سکتے ہیں اور اپنی گاڑی 50 فیصد رعایت پر ٹھیک کروا سکتے ہیں۔ یہ پیشکش 20 اپریل 2025 تک کارآمد ہے۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی نقصان زدہ گاڑی کو دوبارہ اصلی شکل میں لانے کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔
ہیول اور چنگان ہی نہیں بلکہ ہونڈا کمپنی بھی اب اپنے گاہکوں کی مدد کے لیے آگے آگئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری
ہونڈا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں جن لوگوں کی گاڑیاں بدھ کے روز ژالہ باری سے متاثر ہوئیں ہونڈا کے ماہرین ان گاڑیوں کی درست طور پر مرمت اور انہیں پہلے جیسی حالت میں لانے کے لیے حاضر ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ قدرتی آزمائش میں متاثر ہونے والی ہونڈا گاڑیوں کی مرمت پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اولے چنگان راولپنڈی ژالہ باری ہونڈا ہیول پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد اولے چنگان راولپنڈی ژالہ باری ہونڈا ژالہ باری سے اسلام ا باد فیصد رعایت کہنا ہے کہ گاڑیوں کی کے لیے
پڑھیں:
کراچی؛ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے ٹینٹڈ شیشے اتارے گئے، 8 سیکیورٹی گارڈ گرفتار
کراچی:ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پورے ضلع میں جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ڈی ایس پی ڈیفنس ندا جنید کی زیرِ نگرانی تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں اور اسلحہ کی کھلی نمائش کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
کارروائی کے دوران 20 سے زائد گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اتارے گئے جبکہ 8 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کو یونیفارم کوڈ کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پر حراست میں لیا گیا جن کے خلاف چار الگ الگ ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہریوں کو قانون کی پاسداری کی ہدایت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔