WE News:
2025-04-21@23:32:47 GMT

پاکستان سمیت کئی ممالک میں اگلے ہفتے شدید زلزلے کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

پاکستان سمیت کئی ممالک میں اگلے ہفتے شدید زلزلے کی پیشگوئی

پاکستان میں آگلے ہفتے میں شدید زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

زلزلے کی پیشگوئی کرنے والے نجی ادارے، ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر (EQQN) کے سربراہ شہباز لغاری کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ترکی، یونان، میانمار، افغانستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں آنے والے ہفتے میں شدید زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز

ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز لغاری نے یہ پیشین گوئی کی اور کہا کہ آئندہ ہفتے میانمار، ترکی اور یونان میں 5.

3، 4.8 اور 5.0 شدت کے زلزلے آئیں گے۔’ پاکستان اور افغانستان میں اگلے ہفتے 5.4 شدت کا زلزلہ آئے گا، جس کے جھٹکے پاکستان کے شمالی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔‘

شہباز لغاری نے کہا کہ ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کا ملکیتی نظام 128 گھنٹے پہلے تک زلزلوں کی پیشگوئی ک سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری تمام پچھلی پیشین گوئیاں اب تک درست ثابت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

انہوں نے 12 اپریل 2025 کو پاکستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کا حوالہ دیا، جو EQQN کی پیشگوئی کی کامیابی کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 7 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عوامی طور پر اس کی پیشگوئی کی تھی، جس کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔

شہباز لغاری نے کہا ’ ہمارا مشن پاکستان کے 5 ہزار کلومیٹر کے دائرے میں زلزلے کی بروقت پیشگوئی فراہم کر کے جان بچانا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ ، ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیش گوئی کرنے والا دنیا کا پہلا تحقیقی مرکز ہے، جو قبل از وقت وارننگ فراہم کرنے کے لیے آزادانہ طور پر کام کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

EQQN we news ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر افغانستان بھارت پاکستان ترکیے زلزلہ شہباز لغاری میانمار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان بھارت پاکستان ترکیے زلزلہ میانمار زلزلے کی پیشگوئی کی پیشگوئی کی انہوں نے

پڑھیں:

زلزلے کے شدید جھٹکے

سٹی42: لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری
  • پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ
  • اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
  • لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے 
  • زلزلے کے شدید جھٹکے