چوہدری شافع حسین نے چوتھے ہیلتھ ، انجینئرنگ اینڈ منرلزشو2025 کا افتتاح کردیا، سٹالزکا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں چوتھے ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو 2025کا افتتاح کیا۔ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام یہ نمائش 3دن تک جاری رہے گی۔نمائش میں 180مقامی اور 160غیر ملکی کمپنیوں کے مندوبین شریک ہیں۔صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور یہاں رکھی مصنوعات کا مشاہدہ کیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے،بلوچستان میں اربوں ڈالر کے کاپر اورپنجاب میں زنک کے ذخائر موجود ہیں۔زنک الیکٹرک وہیکلز میں استعمال ہوتا ہے۔(جاری ہے)
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے،زمین میں چھپے خزانوں کو بروئے کار لاکر قومی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سالٹ رینج میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنا رہے ہیں۔قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 130ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ۔انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے لییز پر بھی زمین دی جارہی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نمائش کا انعقاد ٹی ڈیپ کی اچھی کاوش ہے،ایسی نمائشیں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنتی ہیں۔سیکرٹری ٹی ڈیپ شہریار تاج،سی ای او فیض احمد چدھڑ،ڈی جی رافعہ سید،صدر ایوان صنعت و تجارت ابو ذر شاد اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چوہدری شافع حسین نے
پڑھیں:
منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بات واضح ہو جائےگی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وفاق سمیت کسی کو اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں۔
یہ بھی پڑھیں حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
انہوں نے کہاکہ ہماراصوبہ ہے، ہم سے زیادہ اس سے کون وفادار ہے؟ میں سندھ، پنجاب یا بلوچستان کا جوابدہ نہیں، اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بل کی کوئی ایک شق بتادیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز کو تو میں نے مانا ہی نہیں۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں انہوں نے ووٹ دے کر بل پاس کرایا، اس پروپیگنڈے کے پیچھے پورا ایک مافیا سرگرم ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اختیار دینے کی تجویز مان لی گئی، جبکہ ہم نے مسترد کی، خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مائننگ ہرگز نہیں ہونے دوں گا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرل بل پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، آج ہونے والی بریفنگ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں مائنز اینڈ منرلز بل کا معاملہ: اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا مؤقف ہے کہ جب تک عمران خان کوئی ہدایات جاری نہیں کرتے اس بل کو منظور نہیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈاپور عمران خان مائنز اینڈ منرلز بل وی نیوز