اب وقت آ گیا کہ ہم روایتی نظام سے نکل کر ڈیجیٹل ہیلتھ کو اپنائیں:مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ نمبر اب میڈیکل ریکارڈ (ایم آر)نمبر کے طور پر کام کرے گا۔مصطفی کمال نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے اعلی سطح کی ملاقات کی۔ملاقات میں اعلان کیا گیا کہ ایک مریض، ایک شناخت وژن کے تحت مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کے لیے ایم آر نمبر کا نفاذ کر رہے ہیں جس سے پورے ملک میں کسی بھی وقت مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ قابلِ رسائی ہو گا۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں، جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اب نادرا کے ڈیٹا بینک کی مدد سے جدید، موثر اور مربوط ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم قائم کیا جائے گا، ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔مصطفی کمال نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم روایتی نظام سے نکل کر ڈیجیٹل ہیلتھ کو اپنائیں تاکہ معیاری اور پائیدار علاج ہر فرد کو میسر ہو، اس سلسلے میں ملک کا سب سے بڑا اور محفوظ ترین شہری ڈیٹا بیس نادرا نئے ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک مریض، ایک شناخت وژن کے تحت پورے ملک میں ایک ایم آر نمبر نافذ کرنے جا رہے ہیں اور اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی ایم آر نمبر ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایم آر نمبر مصطفی کمال
پڑھیں:
سکمیدان اسکردو کی شادیوں میں کشمیری رنگ، ثقافتوں کا حسین امتزاج
اسکردو شہر کے قلب میں واقع سکمیدان کی ہر شادی بلتستان اور کشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کی زندہ مثال ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چُندا ویلی اسکردو، چٹانوں کا طلسم اور جنت نظیر وادی
یہاں دلہا کشمیری طرز کے لباس، پگڑی اور روایتی جوتوں سے آراستہ ہوتا ہے۔ مہمانوں کی ضیافت کشمیری چائے، روگانجوش، یخنی، کشمیری کوفتہ، کشمیری کباب اور دیگر روایتی پکوانوں سے کی جاتی ہے اور ان پکوانوں کی خوشبو فضا میں رچی بسی محسوس ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے: اسکردو کا بدھا راک: حکومت کی نظروں سے اوجھل
نسلوں سے چلی آنے والی یہ روایت آج بھی سکمیدان اسکردو کی پہچان بن چکی ہے جو بلتستان کی مہمان نوازی اور کشمیری رنگینیوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہے۔ دیکھیے بھرپور ثقافت کے رنگوں میں رنگی یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکردو سکمیدان سکمیدان اسکردو