ملک کے کن علاقوں میں آج بادل برسیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ مری، گلیات سمیٹ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بعد از دوپہر اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری: راولپنڈی اسلام آباد میں ونڈ اسکرین کا اسٹاک ختم، قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ اور مہمند میں بھی بارش کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘
مری، گلیات اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے، سندھ میں دن میں درجہ حرارت معمول سے 6سے 8ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ شام یا رات میں ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد باجوڑ ایجنسی بادل بارش بٹگرام بونیر پاکستان چترال دیر سوات شانگلہ گلیات مالاکنڈ محکمہ موسمیات مری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد باجوڑ ایجنسی بٹگرام پاکستان چترال سوات شانگلہ گلیات مالاکنڈ محکمہ موسمیات موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے کی توقع ہے کے بیشتر
پڑھیں:
آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج 20 اپریل خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔
ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی) 08، کالام ،چترال 06، میر کھانی ، پٹن، دروش 04، گلگت بلتستان: گوپس 07،بگروٹ 06، بونجی 04، استور 04، گلگت 03، چلاس 02،اسکردو 01، پنجاب: حافظ آباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ، سبی ،شہید بینظیر آباد47 ، خان پور، پڈ عیدن ،بہاولنگر،رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔