لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق واقع اکبر چوک کے قریب پیش آیا، فوٹیج میں ملزمان کو پٹرول بوتل بموں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار کی جانب سے ہوائی فائر بھی کیے گئے، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔