نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کی دعوت پر کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے نوم پین پہنچے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جب شی جن پھنگ نوم پین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو بادشاہ سیہامونی کی قیادت میں شاہی خاندان کے ارکان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین، قومی اسمبلی کے پہلے نائب چیئرمین اور پانچ نائب وزرائے اعظم نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سیہامونی نے ہوائی اڈے پر صدر شی جن پھنگ کے لئے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔شی جن پھنگ نے ان کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس دوران فوجی بینڈ نے چین اور کمبوڈیا کے قومی ترانے پیش کیے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود سینکڑوں مقامی افراد نے بھی صدر شی جن پھنگ کا پر تپاک استقبال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے قومی پرچم اور دیگر بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “کمبوڈیا-چین دوستی، اتحاد اور تعاون زندہ باد” کے الفاظ درج تھے۔ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ نے اپنی تحریری تقریر میں کمبوڈیا کے روایتی نئے سال کے موقع پر کمبوڈیا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لئے ایک مثال قائم کی ہے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوستی اور مشترکہ ترقی، تزویراتی تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں مزید مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے کمبوڈیا کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوائی اڈے پر کمبوڈیا کے شی جن پھنگ نوم پین

پڑھیں:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے۔

سینئر افغان حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلوے، وزارت خارجہ اور ایف بی آر کے سینئر افسران شامل ہیں۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سمیت عبوری افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران باہمی مفادات کے تمام شعبوں بشمول سیکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ دی جائے گی۔

نائب وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے برادر ملک افغانستان کے ساتھ مستقل اور مضبوط روابط کے عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا