متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے کہا ہے آپ لوگ عمران خان کا ساتھ دیں گے، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔
لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا، ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، انہوں نے مارشل لاء لگا دیے، پاکستان کی تاریح گواہ ہے، پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اسطرح اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔

علی امین نے کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں چاہیے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے، وہ بے گناہ جیل میں ہے، ان کو اس سے حطرہ یہ ہے وہ رول اف لا کی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جوتے پالیش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہینگے، عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں، بلکہ وہ پاکستان کو ازادم، خود محتار بنانا چاہتا ہے، آج 24 کڑور عوام کی اواز، اسٹبلشمنٹ تک نہیں جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکز جیل میں، قیادت جیل میں، اس کی بیوی جیل میں ہے، ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو گولیاں ماری، اگر اپ لوگ جنگ چاہتے ہیں کیا اپ لوگ اپنے لوگوں سے جنگ چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا رہا تو لوگ یہاں سے نکل جائینگے، آپ وعدہ کرے کہ اپ لوگ خان کا ساتھ دینگے، اگے برھو، متحد ہوجاؤ، ہمارے درمیان بہت جلد عمران خان ہوگا۔
وزیر کے پی نے کہا کہ ہمارے پاس بہت پیسہ ہے، ہمارا صوبہ امیر ترین ہے، میں لاہور ہائیکورٹ بار کے لیے 5 کڑور روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان علی امین

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔ یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور مجوزہ ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور