عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔
190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔
نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کردی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی ساتھ دیکھ لیں گے۔
دورانِ سماعت وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویژن بینچ نے کیسز مقرر کرنے سے متعلق جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل آرڈر کے بعد ہم ڈائریکٹ کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ہم سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں بھی دیکھ لیں گے۔
کانگو: المناک کشتی حادثہ میں50 ہلاک،100 لاپتہ
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ظہیر عباس ایڈووکیٹ اور عثمان گل پیش ہوئے جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی 14 سال اور بشریٰ بی بی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور کی درخواستیں سزا معطلی کی جلد سماعت کی کی جانب سے اور بشری بی بی کی کی سزا
پڑھیں:
کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
کراچی میں کپڑے طے شدہ وقت پر نا دینے پر شہری نے کنزیومر کورٹ میں کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کی عدالت میں بھائی کی منگنی پر پہننے کے کپڑے وقت پر نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو فریق بنایا گیا۔
شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ دکاندار کو بلوچی ایمبرائیڈری کیلئے مختلف اوقات میں کپڑے دیے۔
دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی دوران مختلف اوقات میں دکان پر جا کر کہا مگر کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے، کپڑے وقت پر نہ ملنے سے بھائی کی منگنی کیلئے الگ سے لباس خریدنے پڑے۔
شہری کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ دکان سے کپڑوں کی اصل رقم واپس دلوائی جائے جبکہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
عدالت نے کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔