آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ 9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا کر کیپٹن شیر خان کے مزار پر حاضری دی، ان کے بھائی انور لالہ سے ملاقات کی اور کیپٹن شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین پر ان سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بریگیڈیئر نے بھی کیپٹن شیر خان کی بہادری کو سراہا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی 11 سال میں خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی، فارنزک لیب تک نہ بنا سکی۔ پشاور دھماکوں کے نمونے آج بھی فارنزیک کے لیے لاہور بھیجے جاتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کیے گئے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار ہے۔ یہ نہ ملک سے مخلص ہے اور نہ پارٹی سے۔ شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال ہوئی، آج عالمی ادارے بھی ملکی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد، چیمپئنز ٹرافی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوان میدان میں نکلیں اور مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا، جو پانی جس صوبےکا ہے اسی کا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا، پانی کے معاملے پر سیاست کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے اور ہمارےخلاف بیانات دیے جا رہے ہیں جس کا ردِ عمل نہیں دیتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتی کہ فوڈ چین پر حملہ کوئی انفرادی عمل ہے، یقیناً لوگوں کو اکسایا گیا ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے اس حوالے سے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فوڈ چین پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔