پاکستان-ہنگری بزنس فورم ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،جام کمال خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے 17 ممتاز کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد اس بزنس فورم میں شرکت کر رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے ،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے۔ جام کمال نے کہا کہ ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں بھی فورم میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹریڈ فسیلیٹیشن پورٹل سے درآمدات و برآمدات میں آسانی پیدا ہوگی،اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے مخصوص علاقوں کی برآمدات کو فروغ ملے گا اس کے علاؤہ ای-کامرس اور ٹرانس شپمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل معیشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے بزنس ٹو بزنس سیشنز سے تجارتی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے اور پاکستان اور ہنگری کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ بزنس فورم جام کمال ہنگری کے
پڑھیں:
پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شاندارایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختون خوا سمیت اللّٰہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔