اسلام آبادمیں پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا 15واں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت طاہر اندرابی اور روسی نائب وزیر خارجہ ایس اے ریابکوف نے کی۔

دفترخارجہ کے مطابق دونوں فریقین میں عالمی و علاقائی سلامتی اور اسلحہ کنٹرول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی اور کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ جوہری توانائی، کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اداروں پر بھی بات چیت ہوئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق خلائی، سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عسکری استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک کا متعلقہ عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان روس مشاورتی گروپ کا اگلا اجلاس آئندہ سال ماسکو میں ہوگا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے ملین مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے غزہ ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوآئی ضلع ملتان کا اجلاس

اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری اور محمد اسلم غوری نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے غزہ ملین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سیکریٹری دفاع پر دوسری بار یمن حملوں سے متعلق خفیہ معلومات سگنل پر شیئر کرنے کا الزام
  • دو اتحادی جماعتوںکی پنجاب میں بیٹھک، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں پاؤر شیئرنگ پر گفتگو ، ساتھ چلنے پر اتفاق
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل 
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس