شہداء اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ,ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے، شہدا کے اہلخانہ نے بعد از مرگ دیئے جانے والے اعزازات وصول کیے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ آج کا امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بے لوث عزم قابل تعریف ہے۔
برطانیہ کیساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں: محسن نقوی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کی یاد میں کرسمس تقریب
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہداء کے لیے تقریب میں شرکت کی، ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔
گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔
اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں قومی یکجہتی کی مضبوط بنیاد ہیں، اس تقریب نے شہداء کی عظیم خدمات کو یاد کرنے کا بہترین موقع قرار دیا، پاک فوج اور صوبائی حکومت قومی اتحاد اور شہریوں کے تحفظ و ترقی کیلئے پر عزم ہے۔