لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں پاکستان کے متنازع یوٹیوبر عادل راجا پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی سماعت کے موقعے پر مدعی بریگیڈیئر(ر)  رشید نصیر بھی شریک تھے۔عدالت نے عادل راجا پر مزید 6100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔اس طرح عادل راجا پر اب تک کل 29 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت جون میں ہوگی۔

یاد رہے کہ عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا جو عادل راجا ہارگئے تھے اور عدالت نے ان پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا تھا۔

شیطانی میڈیا اور کلٹ  کے خلاف سپہ سالار نے دل جیت لیے

برطانوی عدالت نے ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عادل راجا نے اپنی ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی ہتک کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Safina Khan (@safinakhan)

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عدالت نے ہتک عزت

پڑھیں:

پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل

پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

پشاور: غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔
غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19 اپریل کو4ہزار130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔
مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9لاکھ 77ہزار پہنچ چکی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • بھگوڑا یوٹیوبر برطانوی عدالت کے کٹہرے میں
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
  • غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
  • کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد