مہم کے دوران 11 ہزار سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے، جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 10 ہزار 379 ہو چکی ہے۔ مہم کے دوران 11 ہزار سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ تمام غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں،  انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہولڈنگ سنٹرز

پڑھیں:

نیب قانونی تقاضوں کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیںبلا تفریق اپنے حصہ کی شمع روشن کرنی ہے۔ یہ نہیں دیکھنا کہ میرے کچھ کرنے سے کونسا ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ اگرآ پ کا ضمیرمطمئن ہے تو اس سے بڑھ کر کوئی شے نہیں۔ (نیب)کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے تعلیم، صحت اور توانائی سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب)کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ بدعنوانی صرف قانونی مسلہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک معاشرتی ، اخلاقی اور ترقیاتی چیلنج بھی ہے جو ہر سطح پر ہمیں متاثر کرتا ہے۔ یہ عوام کے اعتماد کو کمزور کرتی ہے، ترقی کی رفتار سست اور انصاف کے اصولوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کے خلاف بھرپورجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کا ادارہ بد عنوانی کے تدارک کے لئے نہ صرف مصروف عمل ہے بلکہ انتہائی مختصر وقت میں قابل قدر کامیابیاں بھی حاصل کر چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کا منشور اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ پاکستان میں آزاد، غیر جانبدار اور مضبوط ادارے ہونے چاہئیں جو بدعنوانی کی تحقیقات ہر سطح پر بلا تفریق سرانجام دیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر جرنل قومی احتساب بیورو(نیب) مرزا فاران بیگ، قومی احتساب بیورو کے نمائندگان، اراکین سول سوسائٹی ، تعلیم اور میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افرد موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے
  • افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کا انکشاف
  • پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط کا انکشاف
  • بلوچستان میں ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 3 ہزار 567 غیر قانونی سرحدی مفرور گرفتار
  • تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور: جوئے کے خاتمے کیلئے کارروائیاں، رواں سال 3607 قمار باز گرفتار
  • نیب قانونی تقاضوں کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے: گورنر