رئیل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت نے ریئل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے یہ 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جولائی میں عائد کی تھی، جو کسی بھی پلاٹ کی پہلی بار فروخت پر وصول کی جاتی تھی، لیکن اب 10ماہ بعد یہ ڈیوٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے سینیئر حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
کہیں بارش کہیں دھوپ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
یاد رہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد عائد کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق اب دونوں کیٹیگریزکو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کیلیے ایف بی آر نے سمری بھیج دی ہے۔
ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر نجیب میمن کاکہناہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے قانون سازی جلد کی جائے گی، وزیر خزانہ سمری کی منظوری دے چکے ہیں، جلد سمری وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کردی جائے گی۔
''ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی ہیں اس لئے بیوی کو بھی لے کر جا رہا ہوں''
علاوہ ازیں، حکومت نے سالانہ 10 ملین سے زیادہ آمدنی پر 10 فیصدسرچارج عائد کیا تھا، ذرائع کے مطابق نئے مالی سال سے یہ سرچارج بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت تنخوا دار طبقے پر سے ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے، لیکن یہ فیصلے آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہونگے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔
بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔