City 42:
2025-12-14@09:43:49 GMT

کراچی:ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

 ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے میں 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی ہوا، متوفی شخص راہ گیر اور زخمی شخص موٹر سائیکل پرسوارتھا حادثہ سڑک عبورکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکرکے باعث پیش آیا۔

گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی، متوفی شخص راہ گیر تھا اورمتوفی شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: متوفی شخص

پڑھیں:

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا

کراچی:

شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔ 

جعمے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی، متوفی بچہ 100 کوارٹرز بنگالی پاڑا کا رہائشی تھا، وہ مدرسے میں زیرتعیلم اور 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ، مدرسے سے چھٹی ہونے کے باعث محلے کے بچے گھر کے قریب گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے۔

جائے حادثہ پرموجود متوفی بچے کےدوست کے مطابق متوفی فرحان نے کرائے پرسائیکل حاصل کی ہوئی تھی اور فرحان گراؤنڈ میں سائیکل چلا رہا تھا، سائیکل واپس کرنے کا وقت ختم ہونے پرمتوفی فرحان سائیکل  دکاندارکو واپس کرنے جا رہا تھا کہ کورنگی 100 کوارٹرزبنگالی پاڑا کے مرکزی بازارمیں واٹر ٹینکرکی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے فرحان کو ہلکی سے ٹکر ماری بچہ سائیکل سے گرتے ہی سامنے سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے پچھلے پہیوں تلے کچلا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر کراچی بھر میں دھرنوں کا اعلان
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
  • جماعتِ اسلامی کراچی کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا
  • مردان؛ 2 موٹر کاروں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
  • ای چالان اور ٹریکرز کے باوجود حادثات ؛ہیوی ٹریفک کی بدولت چند گھنٹوں میں 4 افراد جان سے گئے
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی