مریم نواز کا کسانوں کیلئے بڑا پیکج، 15 ارب کے گندم سپورٹ فنڈ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور( نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لئے آبیانہ/ فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ الیکٹرانک ویئر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ/رسید ملے گی۔ 24گھنٹے کے اندر چیک کی مانند یہ چٹ /رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70فیصد تک قرض لیا جا سکے گا۔ گندم خریداری کے لئے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو100ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فلور مل اور گرین لائسنس ہولڈرز کو گندم کی فوری اور لازمی خریداری اور سٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25 فیصد تک لازمی گندم سٹور رکھنے کے لئے فوری طور پرکابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم سٹوریج کے لئے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کے لئے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا۔ گندم کے کاشتکاروں کو سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے پانچ ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ اگر کسی کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو گندم کے کاشتکار کو اس کا بھر پور معاوضہ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم اور گاڑیوں کے لئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم لانچنگ کی۔ ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس سٹیکر بھی لگایا۔ مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔ گرین سکواڈ اربن ایریا میں اینٹی پلاسٹک کمپین، ڈسٹ اور ڈینگی کنٹرول کے لئے کام کرے گا۔ بلیو سکواڈ آبی ذخائرکو محفوظ بنانے کے لئے کاوشیں کرے گا۔ گاڑیوں کے فیول کی ٹیسٹنگ اور زہریلے دھویں کے خلاف بلیک سکواڈ کا م کرے گا۔ ریڈ سکواڈ صنعتی علاقے اور ہسپتالوں میں مضر صحت مواد سے بچاؤکے لئے کام کرے گا۔ ہاک آئی سکواڈ 360 ڈگری لائیو کیمرہ بردار گاڑیوں اور اندھیرے میں دیکھنے والے 11تھرمل ڈرون کے ساتھ ماحولیاتی نگرانی کرے گا۔ ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے لئے خصوصی اربن پٹرولنگ اینڈ ویجی لینس سکواڈ کام کرے گا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا برک کلن سکواڈ 8خصوصی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھٹوں کی نگرانی کرے گا۔ اینٹی پلاسٹک اور فیوجیٹو ڈسٹ سکواڈ پلاسٹک اور ڈسٹ آلودگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہوگا۔ پوائنٹ سورس پلوشن مانیٹرنگ سکواڈ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کرے گا۔ موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے ذریعے متعلقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی پر چیک رکھا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف تقریب کے بعد انوائرمنٹ فورس کے پاس گئیں اور انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے نوجوان بچے اور بچیوں کو سراہا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام پر فخر ہے۔ پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کے تمام بچوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے لاکھوں درخت لگوا چکے ہیں، اور بھی درخت لگوا رہے ہیں۔ ہمارے آنے سے پہلے جتنے برے حالات تھے سب کے علم میں ہیں۔ کسی کو ملک و قوم کی پروا نہیں تھی، لیکن اب پروا کرنے والے لوگ آچکے ہیں۔ چار سال ایک حکومت رہی، اس نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار سال رہنے والوں نے کام کیا ہوتا تو پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی۔ شہبازشریف کی محنت کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ آج ڈیفالٹ کی آواز نہیں آتی بلکہ سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے۔ بجلی کے نرخ کبھی کم نہیں ہوتے لیکن ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے کرکے دکھایا۔ آج پروا کرنے والے لوگ آئے تو قوم اور ملک کے حالات بدل رہے ہیں۔ محمد نوازشریف کی ٹیم کی کوشش دیکھیں کہ آج مہنگائی پچھلے کئی سالوں کی کم سطح پر ہے۔ ڈاکٹروں کی عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ فرض پورا کرنے والے ڈاکٹروں کی بہت عزت ہے مگر لاپرواہی اور کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں کھدائی کے دوران چار مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کہا مریم نواز شریف کاشتکاروں کو کرنے والے نے کہا کہ گندم کے کے تحت کے لئے کرے گا
پڑھیں:
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔
رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان