Express News:
2025-04-22@01:35:28 GMT

کامیاب اوور سیز کنونشن

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں نے خطاب کیا ہے۔ دونوں خطاب اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ایک مراعاتی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس میں کچھ ٹیکس مراعات ، ان کے لیے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کوٹہ اور گرین چینل کی دوبارہ بحالی جیسے فیصلے شامل ہیں۔ میں ان فیصلوں کے حق میں ہوں۔ میری رائے میں یہ مراعات ان اوور سیز پاکستانیوں کو حاصل ہونی چاہیے جو ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں۔ ہمیں ان کو عزت اور احترام دینا چاہیے۔ جتنا ممکن ہو ان کے لیے آسانیاں بھی پیدا کرنی چاہیے۔ بالخصوص ائیر پورٹس پر اچھا سلوک بنیادی بات ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ویسے تو میں خصوصی عدالتوں کے تصور کے ہی خلاف ہوں۔ جب ہم کسی خاص مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرتے ہیں۔ دراصل ہم یہ اعتراف کر رہے ہوتے ہیں کہ ہماری عام عدالتیں ٹھیک کام نہیں کر رہی ہیں، ہمارا نظام انصاف ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ اس لیے ہم مخصوص مقدمات کے تیز ترین فیصلوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرتے ہیں۔ ویسے تو آج تک خصوصی عدالتیں بھی کوئی خاص انصاف نہیں دے سکی ہیں۔

اصل میں ان عدالتوں میں بھی جج تو عام عدلیہ سے ہی آتے ہیں، اس لیے نہ وہ عام عدالتوں میں کام کرتے ہیں اور نہ ہی خصوصی عدالتوں میں کام کرتے ہیں۔ جتنی مرضی خصوصی عدالتیں اور خصوصی قوانین بنا لیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جلد اور اچھے فیصلے کرنے والے خصوصی جج کہاں سے لائیں۔

یہ درست ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداوں پر قبضوں اور ان سے فراڈ کی بہت سے مثالیں موجود ہیں۔ ان کے مقدمات لٹکے ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ فراڈ بھی ان کے اپنے ہی کرتے ہیں۔ میرے ایک دوست لندن سے ہیں، ان کی جائیداد پر ان کے بھائی نے ہی قبضہ کیا ہوا تھا۔اور وہ کئی سال اپنے بھائی سے اپنی جائیداد کا قبضہ واپس لینے کی کوشش کرتے رہے۔ مگر ناکام رہے۔ جب لندن سے آتے بھائی عدالت سے لمبی تاریخ لے لیتا۔ اور ان کا دورہ بھی ضایع ہو جاتا۔ اور پیسے بھی ضایع ہو جاتے۔

اللہ کا شکر ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میں سمجھتا ہوں دوہری شہریت کے حامل لوگوں کو مالی مراعات دی جا سکتی ہیں لیکن انھیں حق حکمرانی نہیں دیا جا سکتا۔ اسی لیے انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ درست ہے کہ اوور سیز پاکستانی جہاں ووٹ کا حق مانگتے ہیں وہاں الیکشن لڑنے کی اجازت بھی مانگتے ہیں۔ اس بار بھی دبے دبے الفاظ میں یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔ میری رائے میں تو پاکستان کو دہری شہریت کا قانون ہی ختم کردینا چاہیے۔

کیا بیرون ملک مقیم بھارتی بھارت میں ترسیلات زر نہیں بھیجتے، کیا وہ بھارت میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ حالانکہ وہ بھارت ویزہ لے کر آتے ہیں۔ اس لیے اوور سیز پاکستانیوں کے ترسیلات زر اور سرمایہ کاری کا دوہری شہریت کے قانون اور الیکشن لڑنے کی اجازت سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ پاکستان میں اپنے گھر والوں کو پیسے بھیجتے ہیں۔ اسی لیے حال ہی میں جب تحریک انصاف جو اوور سیز پاکستانیوں میں بہت مقبول ہے۔ اس نے ترسیلات زر روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام ہوئی۔ کیونکہ تحریک انصاف یہ بات نہیں سمجھ سکی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی حکومت پاکستان کو نہیں اپنے گھر والوں کو پیسے بھیجتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کیا۔ ان کی تقریر کا بنیادی نقطہ دہشت گردی رہا ۔ انھوں نے بلوچستان کی اہمیت کی بات کی اور باور کروایا کہ پاک فوج دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کر دے گی۔ کنونشن میں آرمی چیف کے حق میں پر جوش نعرے بھی لگائے گئے۔ انھوں نے بھی اوور سیز پاکستانیوں کو بیرون ملک پاکستان کا سفیر قرار دیا۔ اس کنونشن کی سیاسی اہمیت اپنی جگہ تھی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومت پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اچھا تعلق بیرونی دنیا کو بتانا ضروری تھا۔ دنیا کو یہ پیغام دینا ضروری تھا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ایسا اس لیے ضروری تھا کہ کچھ پاکستانی جن کا تعلق تحریک انصاف سے تھا ایک تو وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہیں۔ وہ ہی ان کے نمایندے ہیں۔ اس کنونشن سے ان کا یہ تاثر ختم ہوا ہے۔ دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہیں۔ ان کی تمام تر وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اوور سیز پاکستانیوں کے کہ اوور سیز پاکستانی خصوصی عدالتیں پاکستان کے ان کے ساتھ کرتے ہیں اس لیے

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس 

اسلام آباد میں منعقدہ بقیة اللہ کنونشن میں عزاداری کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی، علاوہ ازیں قومی عزاداری کانفرنس سے معروف منقبت خواب سبز علی شہزاد اور چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر حضور مہدی نے خطاب کیا، کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد میں نمائندگی موجود تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام آباد، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد 

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیۃ اللہ کنونشن امام بارگاہ الصادق میں جاری ہے، کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی، علاوہ ازیں قومی عزاداری کانفرنس سے معروف منقبت خواب سبز علی شہزاد اور چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر حضور مہدی نے خطاب کیا، کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد میں نمائندگی موجود تھی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی قائدین علامہ مقصود علی ڈومکی، سید اسد عباس نقوی، علامہ شیخ نیئر مصطفوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • معاشی اثاثہ
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ'' 
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، تعریفی شیلڈز کی تقسیم 
  • ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس 
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کارکنان سمیت گرفتار