جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں 3 روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ پنجاب ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں 3 روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر پروگرام میں مختلف مالی بولی کی ثقافت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، الحمرء کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے، پروگرام میں پنجاب کے روایتی کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کلچر کی تمام روایات کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے، 3 روزہ کلچر پروگرام میں عوام کی فری انٹری ہوگی، پنجابی کلچر پروگرام میں شرکت کرنے والے شہری الحمراء کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الحمرء کی فیس بک اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی رجسٹریشن کروانے کی سہولت موجود ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروگرام میں کہنا تھا کہ جا رہا ہے کہ پنجاب
پڑھیں:
لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم
لاہور میں 3 روزہ ثقافتی میلہ سج چکا ہے جس میں پنجاب کے کلچر اور رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہاں پنجاب کے ہر ڈویژن کے کلچر کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کا ثقافتی میلہ رنگارنگ ثقافتی میلہ لاہور لاہور میں ثقافتی میلہ