خیبر پختونخوا، مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج، چمک کے ساتھ موسلار دھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر میں لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبر میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پاک افغان شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیلابی ریلے بہنے لگے۔ خیبر میں بارش کا پانی لنڈی کوتل بازار میں ویٹز گاڑی بہاکر لے گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ دیر لوئر بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ بارش کے بعد لوئر دیرمیں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی، دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جب کہ بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی فیڈر ٹرپ کرگئے۔ اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں طغیانی بارش کا
پڑھیں:
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد بارش راولپنڈی ژالہ باری محکمہ موسمیات وی نیوز