کے پی اور آزاد کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
خیبر، باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام اور آزاد کشمیر میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں چلیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ضلع خیبر، لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
لنڈی کوتل بازار میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، پاک افعان شاہراہ پر حاجی گل شیر کلی کے مقام پر پھنسی گاڑی کو ریسکیو کر لیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بٹگرام شہر اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی، پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے میں موٹر سائیکلیں بہہ گئیں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ باجوڑ اور شب قدر میں بھی تیز بارش ہوئی۔
بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ سوات، خوازہ خیلہ، مٹہ اور بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ لوئر دیر، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری ہوئی، میرپور آزاد کشمیر، ڈھڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور منگلا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ادھر آزاد کشمیر کے علاقوں اٹھمقام اور وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی۔
جہلم ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارش ہوئی ژالہ باری تیز بارش میں تیز میں بھی
پڑھیں:
3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
جان شیر: اپردیر کے مختلف علاقوں میں 3دن سے بارش اور ژالہ باری ،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپردیر مختلف علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے، میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، چترال کی طرف جانے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار