وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں کہ انہیں روس سے ڈیل پر امریکا نے ہٹایا، روس سے ڈیل کرکے ہم تیل پاکستان میں لائے، ہماری حکومت تو امریکا نے نہیں گرائی، پی ٹی آئی بتائے کہ عمران خان نے روس کے ساتھ کون سی منرلز ڈیل کی۔

نجی ٹی سی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ اپنی پارٹی کے لیڈر کے لیے بات کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس میں جب پاکستان کو رگڑا لگنا شروع ہوجائے، جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے دوست ملک کے ساتھ سائفر نکال کے خارجہ پالیسی کا کیا ٹھٹھہ لگایا گیا، سائفر کے بعد ڈونلڈلو کا پی ٹی آئی نے نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ ان کو امریکا میں کسی تقریب میں کوئی تمغہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ نہ ہو پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر پتلی گلی سے کے پی ہاؤس پہنچ جائیں، مصدق ملک

مصدق ملک نے کہا کہ دنیا بیوقوف تو نہیں ہے کہ آپ پہلے ڈونلڈلو پر الزام لگائیں، پھر آپ اس کی واہ واہ کریں، آپ کہیں کہ دوست ملک نے پاکستان کے آئین کو پامال کرکے پاکستان کی حکومت الٹانے کی سازش کی ہے، پھر آپ اسی دوست ملک میں جاکر ایسا لابسٹ ہائیر کریں جو پاکستان کے خلاف گزشتہ 30 سال سے تحریک چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے ہٹ کے مشرق وسطی کے دوست ممالک کے ساتھ پی ٹی آئی نے کیا کیا، ایک اور ہمارا دوست ملک ترکیے، ملائشیا کے حوالے سے کہا کہ ہم آرہے تھے، ہمیں روک دیا، ان تمام باتوں سے ریاست کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں، اس کے بعد ڈیوڈ فینٹن جو 30 سال سے پاکستان کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہا ہے، اس کو پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف ہائیر کیا، ایک بندہ جو پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے آپ اس کو کیوں ہائیر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، بات چیت ہوگی تو راستہ نکلے گا، مصدق ملک

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف پروگرام سے قبل احتجاج کرتی ہے، آئی ایم کو خطوط لکھنا کہ اس ملک کو قرضہ نہ دو کہ ہم گارنٹی نہیں دیتے کہ ہم اس قرضے کا بعد میں کیا کریں گے، پی ٹی آئی نے یہ سب کچھ کیوں کیا، اللہ نے کرم کیا پاکستان تباہی سے بچ گیا ورنہ پی ٹی آئی نے تو اس ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے روس کے ساتھ کیا کیا کہ امریکا نے انہیں ہٹایا، تیل کی ڈیل تو میں کرکے آیا تھا، بات تو ڈیل کرنے کی ہے، ہم نے روس کے ساتھ ڈیل کی وہاں سے تیل لے کر آئے، امریکا نے اعتراض نہیں کیا، ہمیں تو نہیں الٹایا، عمران خان ایک آدھ بار روسی حکام سے ملے، 5 سے 6 مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف روسی حکام سے مل چکے ہیں، عمران خان ایسے ہی ہوا میں باتیں کرتے ہیں کہ میری ایک تصویر آگئی تھی جو اتنی بھاری تھی کہ امریکا نے مجھے الٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ سے جیسے فیصلے آرہے ہیں آئینی ترمیم ملک کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک

انہوں نے کہا کہ عمران خان منرلز ڈیل کی بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی بتائے کہ کونی سی منرلز ڈیل کی، جب عمران خان کی حکومت گئی تو ریکوڈک کی ڈیل بھی نہیں ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا پاکستان پی ٹی آئی ڈونلڈلو ڈیل ڈیوڈ فینٹن ریکوڈک سائفر عمران خان مصدق ملک منرلز ڈیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا پاکستان پی ٹی ا ئی ڈیل ریکوڈک مصدق ملک منرلز ڈیل مصدق ملک نے کہا پی ٹی ا ئی نے کہ عمران خان پاکستان کے منرلز ڈیل امریکا نے نے کہا کہ دوست ملک کرتے ہیں کے ساتھ کے خلاف ڈیل کی ہیں کہ

پڑھیں:

کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری

کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

فیصل آباد (سب نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، حج اور عمرہ کرنے والے حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا موقف واضع ہے، سب سے زیادہ فلسطینی پاکستان میں آکر پڑھ رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، عمرہ کرنے والے اور حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا تجاویز آچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کوآن بورڈ لیگی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے،پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس میں شریک نہیں تھی، دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کے پی حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کی بجائے جرگہ سے متعلق واویلا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کو افغانستان سے تعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے قبائلی عمائدین،علما اور تاجروں کا جرگہ افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • تبدیل ہوتی دنیا
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکن جیویش کانگریس کی طرف سے پاکستان کی تعریف سوالیہ نشان ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی
  • فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
  • پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر  ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان کی اقتصادی ترقی  ن لیگ کے وژن کا بنیادی ستون ہے،احسن اقبال