راولپنڈی:

راولپنڈی اور جہلم میں آندھی اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں گرنے کے تین واقعات میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے، نواحی علاقے محلہ شہیداں میں لوڈر گاڑی پر ڈیرے کی دیوار گر گئی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی اسپتال بھیج دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دیوار گرنے کا دوسرا واقعہ پڑی درویزہ میں پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں ، نواحی علاقہ سہالہ میں دیوار گرنے کے تیسرے واقعہ میں ایک بچہ اور نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر  24سالہ موسی جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق ہزارہ کالونی سے ہے، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں  ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ضلع رام بن میں سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی  وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں دوسری جانب  خراب موسم کے باعث رام بن میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات  نے ضلع رام بن میں آج بھی بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میں‌ہیں؟
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی