تھرپارکر، غلطی سے سرحد پار کرنیوالا پاکستانی نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستانی نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ تھرپارکر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق پاکستانی نوجوان دوست سے ملنے چھاچھرو جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق 17 سالہ نوجوان کو 24 اگست کو باڑ میر بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تھانے سیرڑوا میں 8 ماہ قید رہا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق وطن واپسی پر نوجوان کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق
سٹی 42: جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا
بجلی گرنے کا واقعہ سوہاوہ کے علاقہ کھریوٹ میں پیش آیا،بدقسمت نوجوان توصیف موقع پر جان کی بازی ہار گیا
نوجوان درخت کے نیچے کھڑا تھا کے بجلی نے لپیٹ میں لیا،بدقسمت نوجوان جماعت نہم کا طالب علم تھا،اتوار کی چھٹی گزارنے آبائی گھر گیا ہوا تھا