Daily Ausaf:
2025-04-22@01:14:12 GMT

بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

وفاقی حکومت نے 30 ہزار 968 سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری کابینہ کی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری کابینہ نے بتایا کہ مستقبل میں 7 ہزار 724مزید آسامیاں ختم ہو جائیں گی، سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ون میں 7 ہزار 305 ختم کی گئی ہیں، گریڈ ون میں مزید4 ہزار 253 آسامیاں ختم ہوں گی۔ گریڈ 17 میں 760آسامیاں ، گریڈ 18 میں 203 آسامیاں، گریڈ21 اور 22 کی دو دو آسامیاں ، گریڈ 20 کی 36 پوسٹیں اور گریڈ 19میں 99 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔مستقبل میں گریڈ 19 کی مزید 71 آسامیاں اور گریڈ 18 میں مزید 36 اور گریڈ 17 میں مستقبل میں مزید 58 آسامیاں ختم ہوں گی۔

سیکرٹری کابینہ کا کہنا تھا کہ آسامیاں ختم کرنےسے قومی خزانے کو 30 ارب روپے کی بچت ہوگی، مزید آسامیاں ختم کرنے بھی اضافی بچت ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا سامیاں ختم

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید

غزہ:

جمعہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں سےمزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6  فلسطینی جان سے گئے جبکہ  خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوئے۔

الجزیرہ کے غزہ میں نمائندے کے مطابق جنگ زدہ علاقے کے لوگ "نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں" کیونکہ اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور امدادی سامان کی ناکہ بندی کی وجہ سے والدین کے پاس اپنے بچوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک (WFP) نے فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ "غزہ کو ابھی خوراک کی ضرورت ہے"، کیونکہ لاکھوں افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 51,065 فلسطینی شہید اور 116,505 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہید ہونے والوں کی تعداد کو 61,700 سے زائد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • آغا راحت کی سرکاری ملازمین پر تنقید مناسب نہیں، انجینیئر انور
  • سندھ کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو علاج میں دشواریاں
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • بجٹ میں 7؍ ہزار 222 ارب روپے کے خسارے کا خدشہ
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی: بے روزگار نوجوانوں کیلئےبڑی خوشخبری ،50 ہزار نوکریاں تیار
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید