بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)ضلعی عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم دیدیابانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آرڈر کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروائیں۔اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی دو درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوعدالتی احکامات پرمکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔سینئر اسپیشل جج سینڑل نے تحریری فیصلے میں کہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی نے بچوں سے واٹس ایپ پر بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے درخواست دی تھی۔(جاری ہے)
عدالت 10 جنوری اور 28 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کا حکم دے چکی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کریں۔عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آرڈر کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی کا بچوں سے چیک اپ کا حکم
پڑھیں:
امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ معطل
جنید ریاض: گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کے سنٹر سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ صابر کو امتحانی بدانتظامی اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ صابر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے معاملے کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے معطلی کی منظوری دی۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، سخت نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ شفاف امتحانی نظام یقینی بنایا جا سکے۔
بابراعظم کی اداکارہ زباب رانا کو گھورنے کی ویڈیو منظرعام پر