چین کی شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
چین کے شہر شینژین میں واقع شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کی افتتاحی تقریب میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے مرکز کا افتتاح کیا جس میں شینژین یونیورسٹی کے صدر ماو جونفا، اسکالرز، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ اس مرکز کا قیام پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شینژین اصلاحات اور جدت کا عالمی مرکز ہے، اس لیے یہ سینٹر یہاں قائم کرنا ایک موزوں اور دور اندیشانہ فیصلہ ہے۔سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز میں نہ صرف تعلیمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا بلکہ نئی ٹیکنالوجیز پر تحقیق اور علمی مکالمے کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی پلیٹ فارمز طویل المدتی عوامی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مرکز تحقیق، بی ٹو بی روابط اور طلبہ کے تبادلے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔انہوں نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل یونیورسٹی کے دورے کا خوشگوار نتیجہ آج مرکز کے قیام کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ سفیر نے شینژین یونیورسٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔تقریب کے دوران سفیر خلیل ہاشمی نے صدر یونیورسٹی ماو جونفا سے ملاقات بھی کی .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہے پاکستان آسکتے ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔
اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔