غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے دستے بھیجے، پاکستانیوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیےکردار ادا کر رہا ہے۔ اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطر ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ عالمی امن کے لیے امن کے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا۔ نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔