سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔
سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ موٹر وے این 25 کی تعمیر کے لیے وفاق نے رقم مختص کی ہے اور کچھی کینال فیز ٹو منصوبے کے لیے بھی وفاق نے رقم رکھی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزراء اور سیکریٹریر آئے اور صوبے کے مسائل پر اجلاس ہوا۔
اُنہوں نے بلوچستان کے منصوبوں پر رقم مختص کرنے کے لیے وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این 25 کی تعمیر میں پاکستان کے ایک ایک فرد کا حصہ ہو گا۔
وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔
جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ملک میں یکساں ترقی کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے بات کی: سرفرار بگٹی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی کی بات دل سے کی ہے۔ بلوچستان میں دو یا تین فیصد ملک توڑنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ جاری ہے۔ پٹرولیم لیوی کا پیشہ بلوچستان کی سڑک پر لگنا خوش آئند ہے۔ عوام کا اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔ بلوچستان میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے خلاف کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور آپ فرق دیکھیں گے۔