کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن کل جمعرات کو ہو گا اس ضمن میںتیاریاں مکمل کرلی گئیں اورکل ضلع میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں جمعرات کو ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی انتخابی سامان کی ترسیل سمیت تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے آج عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ضمنی الیکشن کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے شرجیل میمن نے ”ایکس “پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت میں جی ڈی اے، مسلم لیگ نون، جے یو آئی (ف)، تمام مذہبی جماعتیں اور قوم پرست جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینا تمام جماعتوں کے اتحاد کا خواب ہے، انشا اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہوگی.                         

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

 قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں معلوم ہے رات کے ا ندھیروں میں جو جنات آتے رہے دبائوڈالتے رہے ہیں ان جنات کے لئے آپ نے جو تعویز رکھا وہ موثرنکلا اور ان کو بھگا دیا عمر ایوب خان نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی اور ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے کل عالیہ حمزہ اور صدام خان ترین کو گرفتار نہ کیا جاتا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب استحکام نہیں ہے قانون کی حکمرانی نہیں ہے تو وہ ہارڈ سٹیٹ نہیں بن سکتایہاں پر آزادی اظہار رائے موجود نہیں ریاست کی تشریح آئین کے آرٹیکل7 میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا مطالبہ ہے مِسنگ پرسن کا معاملہ ختم کریں ہمارے وسائل پر ہمارا حق دیں مگر دونوں مطالبات تسلیم نہیں کرتے ماہ رنگ بلوچ کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کء اجولائی 2024 کو ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کا اجلاس ہوتا ہے جس میں تمام چیزیں موجود ہیںوزرا اس کی تصدیق کرتت ہیں دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں پاکستان میں مہنگائی زیادہ ہوئی ہے  عمر ایوب خان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حادثہ انٹلی جنس کی ناکامی ہے اس وقت فارم 47کی حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے 12مارچ کو دریائے سندھ پر کینالز کی قرارداد جمع کرائی وہ قرار داد ہی اسمبلی ریکارڈ سے غائب کرادی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • کراچی؛ سینیٹ کی جنرل نشست کا ضمنی انتخاب، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے