خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا، سی آئی اے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔ حالیہ دنوں میں ایک پرانی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1989ء یا 1990ء کے دوران یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں کا ایک دستہ ایک اڑن طشتری (UFO) سے ٹکرا گیا، جس کے بعد خلائی مخلوق نے مبینہ طور پر 23 فوجیوں کو پتھر میں تبدیل کر دیا۔
فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں، ملبے سے باہر نکلیں، انہوں نے آپس میں مل کر ایک کرہ (گیند نما روشنی) کی شکل اختیار کی اور وہ کرہ اچانک ایک تیز روشنی کے ساتھ پھٹ گیا۔ جیسے ہی وہ کرہ پھٹا، وہاں موجود 23 فوجی پتھر جیسے ستونوں میں تبدیل ہو گئے، 2 فوجی بچ گئے کیونکہ وہ سائے میں کھڑے تھے اور روشنی سے کم متاثر ہوئے۔
فائل کے مطابق جس کے بعد پتھر میں تبدیل ہوئے فوجیوں کو اور تباہ شدہ یو ایف او کو ایک خفیہ اڈے پر منتقل کیا گیا۔ سائنسی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فوجیوں کے خلیات کو چونے کے پتھر جیسے مادے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہ سب سچ ہے تو خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی انسانوں کی سوچ سے کہیں آگے ہے۔ یہ فائل 2000ء میں ڈی کلاسیفائی ہوئی اور سب سے پہلے 1993ء میں Canadian Weekly World News اور یوکرینی اخبار Holos Ukrayiny میں رپورٹ کی گئی۔
سی آئی اے کو یہ رپورٹ 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ملی، جو 250 صفحات پر مشتمل رپورٹ تھی۔ یہ واقعہ Joe Rogan Experience جیسی مقبول پوڈکاسٹس پر بھی زیرِ بحث آیا۔ سابق سی آئی اے اہلکار مائیک بیکر نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی تھا تو جو کہانی اب ہمارے سامنے ہے وہ شاید اصل رپورٹ سے کافی مختلف ہو، شاید وقت کے ساتھ کہانی میں بہت کچھ بڑھا دیا گیا ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خلائی مخلوق فوجیوں کو میں تبدیل سی آئی اے پتھر میں کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان
پشاور میں پی ڈی ایم اے نے بارشوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ چترال کے علاقے تورکھو اجنو ریپن گول میں بارشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، جس کے باعث ریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح وادی بروزگول میں سیلاب کے باعث 3 گھروں سمیت سڑکیں بھی بہہ گئیں، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اُدھر پشاور میں پی ڈی ایم اے نے بارشوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے جاری بارشوں کے باعث پیش آئے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثات چارسدہ، خیبر، شانگلہ، بٹگرام اور چترال لوئر میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔