750 روپے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی مکمل، خوش نصیبوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)750 روپے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی مکمل، خوش نصیبوں کا اعلان کردیا۔آج کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے، جو پرائز بانڈ نمبر 261227 نے جیتا۔۔نیشنل سیونگز سینٹر پشاور میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی سال 2025 کی دوسری قرعہ اندازی آج 15 اپریل کو منعقد ہوئی۔
یہ پرائز بانڈ نہ صرف پاکستان میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے بلکہ اس سے بڑی نقد انعامات جیتنے کا بھی موقع ملتا ہے۔آج کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے، جو پرائز بانڈ نمبر 261227 نے جیتا۔ دوسرا انعام، جس کی مالیت پانچ لاکھ روپے فی انعام ہے، تین خوش نصیبوں کو ملا۔
یہ انعامات 204763، 413549 اور 992747 نمبر والے بانڈز کے نام رہے۔ تیسرا انعام 9,300 روپے کا ہے، جو 1,696 خوش نصیبوں کو دیا جائے گا۔انعام جیتنے والے افراد قریبی نیشنل سیونگز سینٹرز کی کسی بھی شاخ سے اپنا انعام حاصل کر سکتے ہیں۔
پرائز بانڈ اسکیم ایک ایسا محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے جو نہ صرف کسی بھی وقت کیش کروایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے بڑی رقم جیتنے کا خواب بھی پورا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے، رواں سال کی پہلی قرعہ اندازی جنوری 2025 میں منعقد ہوئی تھی، جس میں پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا۔ جبکہ دوسرے انعامات کے لیے 317904، 496553 اور 800663 نمبرز کو منتخب کیا گیا تھا۔پرائز بانڈ کے یہ سلسلے عوام کو سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ قسمت آزمانے کا ایک شفاف اور موثر ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔