Daily Mumtaz:
2025-04-22@14:33:12 GMT
موٹر وے ایم 4: ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
موٹروے ایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید ہو گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حادثے کے وقت موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ اور ایجوکیشن دے رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا، پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شکر گڑھ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا
— فائل فوٹوشکر گڑھ کے علاقے رشید پورہ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا۔
انسپکٹر وائلڈ لائف کے مطابق شہریوں نے ہرن پکڑ کر محکمۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ہرن کا طبی معائنہ کر کے اسے بدوال جنگل میں آزاد کر دیا گیا ہے۔