نہ نادہندہ ہوں، نہ پاکستان مخالف کوئی اقدام کیا ہے، ثناءاللہ مستی خیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
نہ نادہندہ ہوں، نہ پاکستان مخالف کوئی اقدام کیا ہے، ثناءاللہ مستی خیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ وہ نہ تو نادہندہ ہیں اور نہ ہی انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بطور ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)، ان کا فرض ہے کہ وہ بلاامتیاز احتساب کریں اور شفافیت کے لیے سوالات اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی وہ اسی جذبے سے سوالات اٹھاتے رہیں گے تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔
ثناء اللہ مستی خیل نے مزید کہا کہ بجلی کا میٹر یا ٹرانسفارمر کوئی بڑا مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس معاملے کو بنیاد بنا کر پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، جو ناقابل قبول ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مستی خیل
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ہے، اور اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات صحت کارڈ کے تحت حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوکلیئر امپلانٹ کے مہنگے علاج کا خرچ بھی حکومت خود اٹھائے گی۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس (بھنگ) پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو کہ طب و صنعت کے میدان میں جدت کا دروازہ کھول سکتی ہے۔
Post Views: 4