کراچی: 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبط
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے 9 سے 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی۔
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی 831 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کیے گئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کریں، ان فٹ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، فینسی نمبر پلیٹس و کالے شیشوں پر فوری چالان کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف
پڑھیں:
کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔
پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔