سندھ بلڈنگ ،ناظم آباد میں جاری غیر قانونی تعمیرات تاحال جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ناظم آباد نمبر 1پلاٹ نمبر 1A 2/1کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل پورشن کی تعمیرات
ڈائریکٹر جلیس صدیقی، ڈی ڈی ماجد مگسی،عاصم حُسین، اطہر حسین جاکھروملوث
ڈی جی سے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات پر موقف لینے کی کوشش ، جواب نہیں ملا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے جہاں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ہے، وہیں منہدم عمارتوں کی ازسرنو تعمیر بھی منظم طریقے سے شروع کروا دی گئی ہیں۔ ناظم آباد نمبر 1پلاٹ نمبر 1A 2/1رہائشی پلاٹ پر کمرشل پورشن یونٹ کی جاری تعمیرات پر تقریباً دو ماہ قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کی سربراہی میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی کی گئی تھی اور عید الفطر کی چھٹیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ازسرنو تعمیر کا عمل شروع کروا دیا گیا تھا۔ یہاں دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ عید الفطر کے بعد ضلع وسطی میں بلڈرز و پورشن مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر جاری آپریشن کے دوران بھی اس رہائشی پلاٹ پر خلاف ضابطہ کمرشل تعمیرات کا جاری رہناسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جاری خلاف ضابطہ تعمیرات کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے ۔ڈی جی اسحاق کھوڑو ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی، ڈی ڈی ماجد مگسی ،اے ڈی عاصم حسین صدیقی، بلڈنگ انسپکٹر اطہر حسین جاکھرو کس کی ایماء پر بیٹر مافیا کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے ۔وسطی میں ہونے والے غیر قانونی دھندوں پرمتعلقہ تحقیقاتی افسران بھی خواب غفلت میں مگن دکھائی دیتے ہیں ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے جاری غیر قانونی دھندوں پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے متعدد باررابطے کوششوں کا کوئی جواب نہیں مل سکا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے حوالے سے بتایا کہ آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔
این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
مزید :