مستقبل میں عالمگیر وبائوں سے نمٹنے کا معاہدہ طے پا گیا ، عالمی ادارہ صحت
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے کہا ہے کہ مستقبل میں عالمگیر وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔
(جاری ہے)
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے ایک بیان میں کہاکہ تین سالوں کی پیش رفت کے بعد اور ایک آخری میراتھن سیشن کے بعد، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر میں مندوبین نے بالآخرمستقبل میں عالمگیر وبائوں سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق ایک تاریخی معاہدے کے متن پر اتفاق کیاجس کا مقصد کووڈ۔
19 کی عالمگیر وبا کے دوران کی گئی غلطیوں کے اعادے سے بچنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس معاہدے پر اتفاق رائے تک پہنچنے کا مقصد نہ صر ف آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانا ہے بلکہ یہ ثابت کرنا ہے کہ ہماری منقسم دنیا میں کثیرالجہتی نظام زندہ ہے اور تما م قومیں اب بھی آنے والے خطرات سے مل کر نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کا حتمی متن اب اگلے ماہ ڈبلیو ایچ او کی سالانہ اسمبلی میں دستخط کے لئے پیش کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔