سعودی عرب ، مکہ پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سعودی عرب محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگرین جوازت نے کہا ہے کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کے اجرا کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سعودی اخبارکے مطابق پرمٹ کے اجرا کے لیے انفرادی سطح پر ابشر اور اداروں کی جانب سے کارکنوں کے لیے مقیم پلیٹ فارم پر درخواست فارم بھر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
محکمہ جوازات کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کا اجرا یونیفائیڈ پورٹل تصریح سے کیا جائے گا جسے وزارت داخلہ نے تمام اداروں سے مربوط کیا ہے۔مکہ پرمٹ کے لیے غیرملکی کارکن، گھریلو ملازمین، منفرد اقامہ ہولڈرز، سرمایہ دار، سعودی شہری کی والدہ اور جی سی سی ممالک کے شہری درخواست دے سکتے ہیں۔پرمٹ ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو حج سیزن کے لیے مکہ میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے جاتے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ شہر کے اقامہ ہولڈرز پرمٹ سے مستثنی ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مکہ پرمٹ پرمٹ کے کے لیے
پڑھیں:
عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی آج سے شروع ہو گی
لاہور( این این آئی)عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی آج پیر کے روز سے شروع ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا، رحیم یارخان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے۔