جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ آج بھی پیش نہ ہو سکے، سماعت پھر ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی
عدالت نے آج 2 گواہوں مجسٹریٹ اور مدعی مقدمہ کو طلب کررکھا تھا۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان آج بھی پیش نہیں ہو سکے۔
دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ کیس سے متعلق ان سے مزید رہنمائی لی جاسکے۔ علاوہ ازیں ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے اور ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس :عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونےکا حکم
قبل ازیں سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان حاضری لگوا کر عدالت کی اجازت سے واپس روانہ ہو گئے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہونے کے حکم کے بعد تحریری فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے موصول ہونے پر جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر کیسز کی سماعت ہفتے میں 2 روز ہوا کرے گی۔
سماعت کے بعد وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کی گئی ہے، کیوں کہ استغاثہ کے گواہان موجود نہیں تھے۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ ون حملہ کیس میں 119 گواہ ہیں، جن میں سے 25 کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی اہم گواہ پر جرح نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس
پڑھیں:
خیرپور: کم عمر میں شادی، نکاح خواں، لڑکی کا والد اور گواہ گرفتار
—فائل فوٹوخیرپور کے علاقے سیٹھارجہ میں کم عمر میں شادی کی تقریب پر پولیس نے کارروائی کر کے نکاح خواں، لڑکی کے والد اور گواہ کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 18 سال سے کم عمر کی شادی کرانے پر 3 سال تک قید، 2 لاکھ جرمانہ، بل تیارانہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں مقدمہ نکاح خواں، لڑکا اور لڑکی کے والد سمیت 8 افراد کے خلاف درج کیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کی عمر 14سال ہے، عمر کے تعین کے لیے کارروائی جاری ہے۔