سندھ اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
آج سے 20 اپریل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، مری، گلیات خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 18 اور 19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور اور ملتان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دو نہریں سندھ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہےکہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے کے باعث تنازع کا شکار ہوا تاہم اب اس پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔معین وٹو نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے۔