پلک تیواڑی کیساتھ تعلقات پر ابراہیم علی خان کی لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار ابراہیم علی خان نے ساتھی اداکارہ پلک تیواڑی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ابراہیم علی خان اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل پلک تیواڑی کے ہمراہ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
طویل عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ابراہیم علی خان اور ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ پلک تیواڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلک میری اچھی دوست ہے اور ہاں وہ بہت پیاری ہے بس اتنا ہی کہوں گا۔
خیال رہے کہ پلک تیواڑی مشہور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ماڈل و اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں .
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر بنا دیا گیا ۔ عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی بنا کر دے دیا گیا ۔
عفت عمر ان دنوں اپنے تمام کام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بنے دفتر سے انجام دے رہیں ۔ عفت عمر کو پنجاب بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی