ضمنی الیکشن کی تیاریاں، سندھ حکومت کا 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز)سندھ حکومت نے ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو ضلع عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمر کوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہو گیا تھا۔نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔
حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہونا شروع ہو گئی ہے ، آج باضابطہ طور پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے جو 1200 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اس سال پارکنگ کے نرخ 50 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔
مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پاسز آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گے جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق منڈی کے مختلف راستوں پر 20 سے زائد سیکورٹی چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ اب تک 200 سے زائد جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ عیدالاضحی کے قریب آتے ہی کراچی میں مویشی منڈی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ شہری اپنے بچوں کو ساتھ لے کر منڈی آتے ہیں تاکہ جانور خرید سکیں۔
جانور خریدنے کے لیے بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ کو ایک فن سمجھا جاتا ہے۔ کراچی کے شہری کہتے ہیں کہ عیدالاضحی سے قبل حلال جانور گھر لانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا نہ صرف ایک دینی فریضہ بلکہ ایک ثقافتی روایت بھی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان