WE News:
2025-04-22@01:49:46 GMT

باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر سے وہ تمام باہنر افراد جو نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ‘اسکِلڈ مائگرینٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا’ کے ذریعے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ 55 سال سے کم عمر کے ان تمام افراد کو اس ویزا اسکیم کے ذریعے نہ صرف اپنے ملک ملک میں خوش آمدید کرتا ہے بلکہ انہیں مستقل شہریت بھی دیتا ہے جو ہنرمند ہوں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ جانے اور شہریت اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر

یہ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو کوالیفکیشن، تجربہ اور سابقہ ملازمتوں پر مبنی تجزیے میں 6 نمبر اسکور کرنے ہوں گے، اس ویزا کے لیے نیوزی لینڈ کی کسی مصدقہ کمپنی سے ملازمت کی آفر ہونا بھی لازمی ہے۔

یہ ویزا حاصل کرنے والے افراد اپنے اہل و عیال کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہ کر کام کرسکیں گے، اور انہیں نیوزی لینڈ آنے جانے کی آزادی ہوگی۔ ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد یہ افراد نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے درخواست دینے کے بھی اہل ہوں گے۔

اس ویزا کے لیے اپلائی کرتے ہوئے 6450 نیوزی لینڈ ڈالر کی فیس جمع کرنا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کا ٹیسٹ سرٹفیکیٹ ہونا بھی لازمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

باہنر افراد شہریت نیوزی لینڈ ویزا پالیسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: باہنر افراد شہریت نیوزی لینڈ ویزا پالیسی نیوزی لینڈ کی کے لیے

پڑھیں:

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نیا پوپ کون ہوگا؛ انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے 1.39 ارب کیتھولک افراد کی نگاہیں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کا جانشین کون ہوگا۔

پوپ کے انتقال یا استعفیٰ کے بعد ویٹی کن میں ’’سیڈے ویکانتے" (یعنی پوپ کی نشست خالی) کا دور شروع ہوتا ہے۔

اس دوران، ویٹی کن کے مالیاتی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کیمرلینگو نامی سینئر کارڈینل کرتے ہیں، تاہم وہ عقائد یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔

نئے پوپ کا انتخاب کون کرے گا؟

نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے تمام وہ 138 کارڈینلز جن کی عمر 80 سال سے کم ہے اور جنھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے جلد ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔

یاد رہے کہ ان 138 کارڈینلز میں سے اکثریت کو پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں خود مقرر کیا تھا۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ہونے کارڈینلز کے اجلاس کو "کونکلیو" کہا جاتا ہے جو مکمل راز داری کے ساتھ سسٹین چیپل میں منعقد کیا جاتا ہے۔

نئے پوپ کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے اور ہر روز چار ووٹنگ کے دور ہو سکتے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد کاغذی بیلٹ کو جلایا جاتا ہے اگر دھواں کالا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اور سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کی علامت ہوتا ہے۔

نئے پوپ کے امیدوار کون ہو سکتے ہیں؟

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد کئی نام زیرِ غور ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

کارڈینل پیٹر ٹرکسن (گھانا): سابق سربراہ برائے انصاف و امن کونسل، ایک متوازن نظریات رکھنے والے قدامت پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

کارڈینل لوئس ٹیگلے (فلپائن): غربت کے خاتمے اور سماجی انصاف پر زور دیتے ہیں، اور پوپ فرانسس کے وژن کے قریب تر خیال کیے جاتے ہیں۔

کارڈینل پیٹر ایرڈو (ہنگری): ایک روایتی قدامت پسند اور مشرقی عیسائیوں کے ساتھ مکالمے کے حامی ہیں جو آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ اتحاد کے خواہاں ہیں۔

کارڈینل پیترو پیرو لین (اٹلی): ویٹی کن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ جن کا سفارتی تجربہ انہیں ایک مضبوط امیدوار بناتا ہے۔

کارڈینل ماتیو زُپی (اٹلی): بولونیا کے آرچ بشپ، امن مذاکرات اور سماجی ہم آہنگی کے داعی ہیں۔

کارڈینل ماریو گریخ (مالٹا): بشپوں کے سنود کے سیکریٹری جنرل اور پوپ فرانسس کے قریبی معتمد ہیں۔

نئے پوپ کا انتخاب کب ہوگا؟

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے 138 کارڈینلر کا اجلاس ’’کونکلیو‘‘  اگلے دو سے تین ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

جس سے قبل پوپ فرانسس کے لیے نو روزہ سوگ منایا جائے گا۔ دنیا بھر سے کارڈینلز اس دوران ویٹی کن پہنچیں گے۔

نئے پوپ کا انتخاب اس بار کیوں غیر متوقع ہوسکتا ہے؟

کیا اس بار پوپ افریقا، ایشیا یا لاطینی امریکا سے ہو سکتا ہے؟ پوپ فرانسس کی عالمی شمولیت کی پالیسی اور متنوع کارڈینلز کی تقرری کے باعث اس کا امکان اب پہلے سے کہیں زیادہ قوی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نیا پوپ کون ہوگا؛ انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم