جنگ زدہ غزہ میں جہاں ہر طرف تباہی اور بے بسی کا عالم ہے، وہیں ایک گمنام ہیرو ابراہیم علوش روزانہ پانی کی فراہمی کا مشن انجام دے رہے ہیں۔ اپنے پرانے ٹرک میں پانی بھر کر وہ مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور پیاس سے بلکتے لوگوں تک زندگی کا یہ بنیادی حق صاف پانی پہنچاتے ہیں۔

غزہ میں جاری آبی قلت اب ایک سنگین بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ بمباری سے اجڑے راستے، غیر محفوظ گزرگاہیں اور رسائی کی مشکلات، ابراہیم کے کام کو مشکل ضرور بناتی ہیں لیکن ان کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی نیوز ٹیم نے ابراہیم کے ہمراہ جبالیہ کا سفر کیا، جہاں ایک پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر انہیں 5 گھنٹے تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔ جب پانی کا ٹینکر بھر جاتا ہے تو وہ ملبے میں گھرے راستوں سے گزر کر ان لوگوں تک پانی پہنچاتے ہیں جو دنوں سے اس نعمت کے منتظر ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

غزہ میں صاف پانی کی پیداوار کے لیے ڈیزل کی اشد ضرورت ہے، لیکن ایندھن کی قلت اور قیمتوں کے ہوشربا اضافے نے حالات کو اور بگاڑ دیا ہے۔ فی کیوبک میٹر پانی کی قیمت 90 سے 100 شیکل تک جا پہنچی ہے، جو مقامی افراد کی پہنچ سے باہر ہے۔ اسی لیے بیشتر افراد امدادی اداروں اور مقامی خیرخواہوں پر انحصار کر رہے ہیں۔

مقامی شہری ایمان کمال کا کہنا ہے کہ پانی کے حصول کے لیے لوگ آدھے دن کی طویل قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں، اور کبھی نصیب میں چند گیلن پانی آتا ہے تو کبھی خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔ ایک اور رہائشی، فتحی الخلوط نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں، جیسے ہی ٹینکر آتا ہے، لوگ اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔

سمیر بدر، جو غزہ کے ایک اور متاثرہ شہری ہیں، نے شکوہ کیا کہ امداد بند ہو جانے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اُن کے مطابق، بچے صبح سے شام تک پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی شہری بھی غزہ میں جنگ بندی کے حامی، انوکھے طریقے سے احتجاج

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسف) کے مطابق، غزہ میں پانی کی فراہمی کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ سرحدی راستوں کی بندش، ایندھن کی قلت اور پلانٹس کی مرمت میں رکاوٹوں کے باعث روز بروز بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

فی الحال، 4 لاکھ بچوں سمیت قریباً 10 لاکھ افراد کو روزانہ محض 6 لٹر صاف پانی میسر ہے، جبکہ جنگ بندی کے دوران یہ مقدار 16 لٹر تک پہنچ چکی تھی۔ یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو جلد ہی یہ مقدار کم ہو کر صرف 4 لٹر فی کس رہ جائے گی، اور غزہ کے لاکھوں لوگ آلودہ اور غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہو جائیں گے، جس سے بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابراہیم علوش اقوام متحدہ غزہ غزہ کا گمنام ہیرو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابراہیم علوش اقوام متحدہ غزہ کا گمنام ہیرو پانی کی

پڑھیں:

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
  • چین اور ملا ئیشیا کے دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں، وزیر اعظم ملا ئیشیا
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار
  • چین اور ملا ئیشیا کے دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں، وزیر اعظم ملائیشیا
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • ارشد چائے والا کس ملک کا شہری ہے؟اداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش