کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب   کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا میں متعلقہ محکموں اور مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا ہے اور  دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ خدشات پر توجہ مرکوز  کرتے ہوئے “ہماری کہانی”، “گلوبل واچ” اور “ایشین  پوائنٹ” جیسے پروگرامز شروع کیے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے.

اس تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن، یونیورسٹی ٹائیکون عبدالرحمان، ملائیشین انسٹی ٹیوٹ فار ریجنل اسٹریٹجی اور ملائیشین انٹرنیشنل زنگ حہ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعلیمی تبادلوں، اہلکاروں کے تبادلے، میڈیا سرگرمیوں اور تھنک ٹینک ریسرچ کے شعبوں میں متعدد تعاون پر اتفاق کیا۔  چین ملائیشیا میڈیا تعاون کے نتائج بھی تقریب میں جاری کیے گئے اور  چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشین نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن، ملائیشین نیوز ایجنسی اور ملائیشیا یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے درمیان تعاون کا ایک نیا دور بھی شروع کیا گیا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے

پڑھیں:

پاک فوج، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق

راولپنڈی:(نیوزڈیسک) پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری ہے جو 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق “وارئیر-IX” جو 28 نومبر کو شروع ہوئی ہے، 14 دسمبر تک جاری ہے، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انٹر آپریبلٹی میں اضافہ اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔

چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چین کے دیگر سینئر عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب کے دوران مہمانوں کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف مراحل سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں شرکا نے دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف انسداد دہشت گردی ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔

مشق کے دوران جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا گیا یہ مشترکہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کی افواج کے مشترکہ عزم کی تجدید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • ڈان ٹی وی اور ریڈیو کو سرکاری اشتہارات کی بندش پر میڈیا تنظیموں کا شدید ردِعمل
  • PIA، کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون پر اتفاق
  • پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • کراچی، امام جماعت حرم مولا عباسؑ کی اقتداء میں نماز مغربین و پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
  • خیرپور کالج آف ایگریکلچر مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچر ڈے منایاگیا
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
  • کراچی:پاپولر گروپ آف انڈسٹریز اور پاکستان ٹیب بال پریمیئرکے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد ایم ڈی پاپولر گروپ آف انڈسٹریزشہباز علی ملک اور پاکستان ٹیب بال پر یمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجیددستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
  • پاک فوج، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے: سفیر پاکستان