بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) کی نشریات کی افتتاحی تقریب کوالاکمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز ملائیشیا کے اول نائب وزیر اعظم احمد زاہد نے تقریب کو  مبارکباد کا خط بھیجا۔ تقریب میں ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات   اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ملائشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ  کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا   اچھے ہمسایہ ، اچھے دوست اور  اچھے شراکت دار بھی ہیں۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” میں چینی  صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے اورعوام کی اولیت، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس سے  چینی تہذیب اور چینی جدیدکاری کو سمجھنے کے لئے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” اب سے ملائیشیا کے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن سمیت ملائشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ملائشیا کے  چینی، انگریزی اور مالے زبانوں کے مین اسٹریم میڈیا “سن چیو ڈیلی”، “دی اسٹار” اور “سن شائن ڈیلی” نے بالترتیب اس پروگرام کی نشریات کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ ملائیشین نیشنل نیوز ایجنسی، ملائیشین نیوز ایجنسی ریڈیو، اور ملائیشیا-چائنا پرسپیکٹو نیوز نیٹ ورک جیسے مین اسٹریم ملائیشین میڈیا نے تقریب کی کوریج بھی کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملائیشیا کے

پڑھیں:

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری کردی،امریکی مصنوعات کو پاکستان میں پسندیدہ ترین کا درجہ حاصل ہے،پاکستان نے امریکہ کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دے رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکہ کی ایکسپورٹس سے صرف 15 کروڑ 70 لاکھ ٹیرف وصول کرتا ہے،امریکہ پاکستان کی ایکسپورٹس سے سالانہ 61 کروڑ ڈالرز ٹیرف وصول کرتا ہے ،پاکستان نے امریکہ کی درآمدات پر 10.3 فیصد ٹیرف عائد کیا ہوا ہے

امریکہ نے پاکستان کی برآمدات پر 10.7 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے،پاکستان کی 14.8 فیصد برآمدات امریکہ میں ڈیوٹی فری پہنچتی ہیں،پاکستان کی 53 فیصد ایکسپورٹس پر امریکی ٹیرف عائد ہیں،پاکستان کو بنگلہ دیش ، ویتنام اور چین کے مقابلے میں فائدہ ہے

پاکستان ملبوسات ، فیبرکس اور غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھا کر فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان کو کھیلوں کے سامان کی بہتر مارکیٹ رسائی میسر آسکتی ہے،ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات متاثر ہوسکتی ہیں،امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے

پاکستانی ایکسپورٹس پر یورپی یونین کے مقابلے میں امریکہ کا ٹیرف زیادہ ہے،ٹرمپ ٹیرف کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائے گا۔پاکستان امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو اپنی ایکسپورٹس بڑھائے ۔پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات کے ذریعے ٹیرف کم کراسکتا ہے
نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد ہو گئی
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  •  امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی