ارباز خان اور شوریٰ کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ملائیکہ اروڑا سے شادی ختم ہونے کے بعد ارباز خان کی دوستی شوریٰ سے ہوئی اور دسمبر 2023 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔
ارباز خان اور شوریٰ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح بھی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی دلچسپی رکھتے ہیں۔
جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا پر اُس وقت خبروں کا بازار گرم ہوگیا جب ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا۔
دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں کلینک سے باہر نظر آئے۔ ارباز نے شوریٰ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور شوریٰ کے ہاتھ میں ایک لال رنگ کی فائل بھی تھی۔
جوڑے نے سب کی توجہ کا احساس ہونے کے باوجود تاحال کلینک جانے کی وجہ نہیں بتائی۔ جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
اکثر مداحوں کا خیال ہے کہ ارباز اور شوریٰ اب ماں باپ بننے والے ہیں اور اسی لیے ارباز اپنی اہلیہ شوریٰ کو لے کر کلینک گئے تھے۔
تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں بھی ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا تھا اور ایسی ہی خبریں زیر گردش تھیں جو بعد میں محض افواہ ثابت ہوئی تھی۔
کیا واقعی شوریٰ حاملہ ہیں یا اس بار بھی یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں اس کے بارے میں حقیقت تو جوڑا خود ہی بتاسکتا ہے لیکن اب تک دونوں چپ سادھی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی 1998 میں ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی جو 19 سال چل سکی۔ دونوں کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور شوری
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد؛ ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف "پیس فل اسمبلی" اور "پبلک آرڈر ایکٹ" کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔