Islam Times:
2025-04-22@14:41:06 GMT

جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تحت یکجہتی فلسطین ریلی

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب ریاست اسرائیل کا دورہ کرنے والے ملک دشمن صحافی وفود کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی

پڑھیں:

وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے

وفاقی دارالحکومت جماعت اسلامی کے مارچ کے پیش نظر آج سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جب کہ ریڈ زون جانے والے راستے بھی عمومی  آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں ’ یکجہتی فلسطین مارچ‘ کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشتگردی کس بھی امکان کے پیش نظر شہر میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک اور سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں۔

ریڈ زون کے علاوہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات ہیں، ایسے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔

علاوہ ازیں آج ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہ کیا ہے کہ وہ بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔

اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے اظہار پر ردعمل میں کہا ہے حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجتی مارچ کو روکے۔

لیار بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کی مؤثر حکمت عملی، جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد
  • جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ