وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا نیز انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے وفاقی سطح پر خصوصی عدالتوں کےقیام کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی یونیورسٹیوں میں اوورسیز بچوں کے لیے 5 فیصد، میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کو مقدمات کے اندراج کے لیے 60 دن میں ای فائلنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ 15 نمایاں اوورسیز پاکستانیوں کو ہر سال سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔ سرمایہ پاکستان بھیجنے والے 15 اوورسیز پاکستانی بھی سول ایوارڈ کے مستحق ہوں گے۔ وہ اوور سیز پا کستانیز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اوورسیز خواتین کے لیے سرکاری ملازمت میں عمر کی رعایت 5 سے بڑھا کر 7 سال کر دی گئی۔ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی جلد شروع ہو گی۔ اوورسیز پاکستانی مادر وطن میں سرمایہ کاری کریں، مسائل خود حل کروں گا۔ اوورسیز پاکستانی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کردار ادا کریں۔
فارین مشنز میں ویڈیو لنک کے ذریعے شواہد کی ریکارڈنگ کی سہولت جلد میسر ہو گی۔ سول کورٹ میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے ترمیم کی جائے گی۔ ایف بی آر اوورسیز پاکستانیوں کو بطور فائلر شمار کرے گا، ٹیکس میں ریلیف ملے گانیوٹیک 5000 اوورسیز بچوں کو ہنر سکھائے گا
آن لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن سسٹم پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے شروع ہو گاپاکستانی سفارتخانوں میں آن لائن رجسٹری سسٹم رائج کیا جائے گاایئرپورٹس پر نواز شریف کا گرین چینل دوبارہ فعال کیا جائے گا
اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے لیے محتسب کے دفتر میں علیحدہ ونڈو قائم
ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرانے کی سہولت دی جائے گی پاکستان نے اپوسل کنونشن میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے سفارتکاروں کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اوورسیز پاکستانی معیشت کا ستون، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
38 ارب ڈالر ترسیلات زر کا ہدف، برآمدات سے زائد ترسیلات متوقع ہے۔ 14 اگست کو نمایاں کارکردگی دکھانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے براہ راست وزیراعظم آفس تک رسائی دی جائے گی۔
دہشت گردی کے خلاف ہماری فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ افواج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔ 2018 تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے خلاف زہر اگلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی
اوورسیز پاکستانی سوشل میڈیا پر منفی مہم کا مؤثر جواب دیں۔ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، کامیابیاں اتحاد و ایمان کا نتیجہ ہیں۔ کشمیر اور غزہ کے عوام کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔
ماضی کی فاش غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی نقصان دہ رہی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی، اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے،حکم جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستانی پاکستانیوں کے جائے گی کے لیے
پڑھیں:
اوورسیز کا زمینوں کے تحفظ، خصوصی عدالتوں اور سرمایہ کاری سہولت مرکز کے قیام کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز کنونشن ایک خوش آئند آغاز ہے، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور تحفظ فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واگزار کرانے کے لیے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے تمام متعلقہ اداروں پر مشتمل ’ون ونڈو آپریشن‘ کا قیام بھی فوری عمل میں لایا جائے۔
وہ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات غلام مصطفیٰ ملک کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں پاک فیڈریشن اسپین کے سیکرٹری جنرل ایاز عباسی، یو اے ای کے ممتاز بزنس مین سہیل ممتاز، اور اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
وزارت اووسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن و سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ق ،غلام مصطفیٰ ملک نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور شرکت سے تین روزہ کنونشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے لیے سرمایہ کاری کے سازگار مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
محمد ابراہیم ڈار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن مستقل مسائل اور رکاوٹیں آئندہ نسلوں کے رجحان کو متاثر کر سکتی ہیں، جن پر حکومت اور اداروں کو فوری توجہ دینا ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فیڈریشن اسپین کے سیکرٹری جنرل ایاز عباسی نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش قابلِ تحسین ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال اوورسیز کنوینشن مزید بہتر اور مؤثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
یو اے ای کے ممتاز بزنس مین سہیل خاور ممتاز نے کہا کہ یہ کنونشن حکومت، فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایک مضبوط پیغام تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔
تقریب کے دوران معزز مہمان محمد ابراہیم ڈار کو خوش آمدید کہنے کے لیے ظفر اقبال قاضی اور جاوید شہزاد(مرحوم) کی نمائندگی کرتے ہوئے خرم شہزاد نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پروزارت اووسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن و مسلم لیگ ق کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات غلام مصطفی ملک کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،شرکاء نے ان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔